اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورئیو نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، روسی سفارتحانے کی جاری تفصیلات کے مطابق انیسویں فروری کو روس کے سفیر البرٹ خورئیو نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔فریقین نے روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون، پاکستان میں سیاسی صورتحال اور افغان تصفیہ پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناءحالیہ انتخابات میں8 فروری کو ہونے والی پولنگ اور گنتی کے عمل میں بے ضابطگیوں پر مبنی اپنے موقف کے حق میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔