لاڑکانہ (اے پی پی)لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 20افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ، متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کیخلاف مہم چلا کر عام لوگوں کی زندگیاںمحفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرین میں 11 سالہ ثناء اللہ، 13 سالہ فہیم علی، 8 سالہ فہیم رحمان، 14 سالہ وحیدہ، 20 سالہ وسیم، 48 سالہ لکمیر، 36 سالہ زینت خاتون اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے سگ گزیدگی ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا، اس حوالے سے سینٹر عملے نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے متاثرین کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام زخمیوں کو بروقت ویسکین اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے، دوسری جانب متاثرین کے لواحقین کا ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلا کر عام لوگوں اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔