اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاونڈریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 26فروری کو درخواست کی سماعت کریگا۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پانڈ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔