• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ عبدالرحمن کے قاتلوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادیجائے،علماء جامعہ اشرفیہ

لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبیداورمولانا حافظ مجیب الرحمن نے جماعت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر کے نوجوان بیٹے حافظ عبدالرحمن ناصر کے مظلومانہ قتل پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے ۔