• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، IMF کو مداخلت کی دعوت، عالمی مالیاتی ادارے کو خط لکھ کر مطالبہ کریں گے، پاکستان سے بات چیت الیکشن میں دھاندلی کے آڈٹ سے مشروط ہو، بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی (جنگ نیوز/ایجنسیا)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عالمی مالیاتی فنڈکو مداخلت کی دعوت ‘ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو خط لکھیں گےجس میں مطالبہ کیاجائے گاکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت الیکشن میں دھاندلی کے آڈٹ سے مشروط کی جائے‘ آزاد آڈٹ ٹیم الیکشن کمیشن نہیںسپریم کورٹ کی سربراہی کے تحت بنائی جائے تو بہت اچھاہے‘ایسی حکومت جس کے پیچھے عوام کا اعتماد نہ ہو وہ قرض واپس کرنے میں ناکام ہوگی‘جس ملک میں جمہوریت نہ ہو عالمی اداروں کو بھی انکی معاونت سے گریز کرنا چاہیے‘جو قرضہ دیا جائے گا عوام پر اور بوجھ بڑھے گا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا،جس میں کہا جائےگا کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں آڈٹ کرایا جائے ‘اس آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگرآڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصاندہ ہوگا۔بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط آئی ایم ایف کو جاری کیا جائے گا، آئی ایم ایف،یورپی یونین اور دیگر آرگنائزیشن کا اپنا ایک چارٹر ہے، ان کا چارٹر کہتا ہے ملک میں اسی وقت وہ کام کی اجازت،لون دیں گے جب گڈ گورننس ہو، گڈ گورننس کی اہم شق یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارےکام کرنا نا پسند کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیںجس ملک میں جمہوریت نہ ہو عالمی اداروں کو بھی انکی معاونت سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا ستون فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، پوری دنیا نے دیکھا لوگوں کامینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، پری پول رگینگ کو چھوڑیں، پوسٹ پول ریگنگ رات کو ہوئی، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا‘چوری کے مینڈیٹ میں جمہوریت نہیں چل سکتی، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوئے تو کوئی بھی ادارہ لون نہیں دے سکتا، جو قرضہ دیا جائے گا عوام پر اور بوجھ بڑھے گا۔

اہم خبریں سے مزید