کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نو سال بعد ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گا۔ قطر میں ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس منیر نے فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نےدفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش کو 4-1 سے ہرا دیا ۔ ان سے قبل 2015 میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں اویس منیر نے ایران کے میلاد فتحپور کاشانی کو مات دی۔