پشاور ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے میٹرو پولیٹن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس لئے صوبے کے عوام نے تیسری مرتبہ ان لوگوں کو منتخب کیا اگر چہ بیورو کریسی کی طرف سے پی ٹی آئی کو ہروانے کے تمام تر حربے استعمال کئے گئے اور پشاور کے چند حلقوں پر پی ٹی آئی کے ساتھ تاریخ ساز دھاندلی ہوئی جیسے تمام پارٹیوں کے سنجیدہ سیاسی ورکرز اور رہنماوں نے ظلم قرار دیا عمران خان سالارزئی نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کے ممبران کے عوامی مسائل کے حل کےلئے ہم میٹرو پولیٹن اسمبلی کی سطح پر پی ٹی آئی ممبران کی ایک کمیٹی بنائینگے جو صوبائی حکومت کے وزراء کو باری باری میٹرو پولیٹن اجلاس میں بلائیں گے اور انہیں پشاور کے عوام اور منتخب چیئرمینوں کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔