اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے، رہنماؤں نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر سندھ و متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں نے وزیراعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملک کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔