• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ملزم کو کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طیب حسین غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا۔ملزم نے ایجنٹ سے 3لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا۔ملزم نے جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی۔ملزم فلائٹ نمبر FZ335سے پاکستان پہنچا تھا اور ملزم کا کسی قسم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔