لاہور (نمائندہ جنگ )انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نےکہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر اپنا خواب پورا کرلیں۔
مریم نواز ووٹوں پر ڈاکا مار کر وزیر اعلیٰ بنیں گی،مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، اگر میں ہوتی تو کبھی ایسی وزیر اعلیٰ نہ بنتی،کیسے ہوسکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ نہ ہو۔
ایف آئی اے میں پیش ہوئی انکے سوالات کا جواب دیا،انہوں نے پوچھا کہ کیا سٹیٹ کیخلاف فنڈنگ کر رہی ہیں؟میں نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ،مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ غیر ملکیوں سے رابطے کر رہی ہیں؟میں نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ۔