حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآبادپریس کلب پر الیکشن میں دھاندلیوں کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بانی متحدہ کے حق میں نعرے لگانے کے مقدمہ میں نامزد ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ نہ رک سکا ‘ٹنڈوجام اور لطیف آباد میں کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔