• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ کی سنچری، انگلینڈ کو پسپائی سے بچالیا

رانچی (جنگ نیوز) بھارتی پیسر آکاش دیپ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر عمدہ بولنگ کے بعد جو روٹ نے کیریئر کی 31 ویں سنچری بناکر انگلینڈ کو پسپائی سے بچالیا۔ انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز سات وکٹ پر 302 رنز بنالیے۔ جمعہ کو کھیل ختم ہونے پر جوروٹ 106 اور اولی رابنسن 31 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ یہ روٹ کی بھارت کے خلاف 10ویں سنچری ہے، جو اس ملک کے خلاف کسی بھی بیٹر کی زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔ زیک کرالی 42، جونی بیئرسٹو 38 اور بین فوکس 47رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نئے بھارتی پیسر آکاش دیپ نے ایک ہی اوور میں بین ڈکیٹ اور اولی پوپ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کیریئر کا یادگار آغاز کیا۔ اسپنر روی چندرن ایشون نے ایک وکٹ لی، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 1000 رنز بنانے اور 100 وکٹ لینے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔

اسپورٹس سے مزید