کراچی (جنگ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فرنچائز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کی انجری کے باعث رواں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔ اولی کی جگہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔ انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔