• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کے لیے ’سنی اتحاد‘ کی درخواست پر آئندہ ہفتے تک فیصلہ نہ ہوا تو نشستیں باقی پارٹیوں میں بانٹ دی جائیں گی، ذرائع

اسلا م آباد (صالح ظافر) ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کےلیے ’ سنی اتحاد‘ کی درخواست پر آئندہ ہفتےتک فیصلہ نہ ہوا نشستیں باقی پارٹیوں میں بانٹ دی جائیں گی۔

مخصوص نشستوں کےلیے پی ٹی آئی رکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد سے پانچوں اسمبلیوں میں حلف براداری کا عمل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیشن نے ایس آئی سی کے قانونی ونگ سے درخواست کی ہے کہ وہ پروسیسنگ شروع کر ے۔

 اس مقصد کےلیے کمیشن کو تاحال یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کو اسمبلی کی نشستیں دینا ہیں یا نہیں۔ 

بالفرض کمیشن سے درخواست مان لیتا ہے تو اس سے سنی اتحاد کونسل کی عدد طاقت پانچوں اسمبلیں میں بڑھ جائیں گی لیکن قومی اسمبلی اور تین دیگر صوبائی اسمبلیوں میں اس کا اقلیتی اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا۔ 

ایک اور اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ الیکشن کمیشن میں 26 فروری کو ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے جس میں قانونی ونگ کے نتائج کی روشنی میں معاملات کا فیصلہ کی جائےگا۔

اہم خبریں سے مزید