لاہور(جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھالیا اور وہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گی،انہیں رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں۔