کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اورڈکیتی کی واداتوں میں مسلسل اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل ،موبائل اورنقدی چھین کر انہیں زدکوب کرکے ملزمان فرارہوجاتے ہیں سریاب ، نیوسریاب ، انڈسٹریل ، شالکوٹ ہزار گنجی ، پشتون آباد، گوالمنڈی، سٹی ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ایئرپورٹ روڈ، خروٹ آباد ، زرغون آباد، سول لائن سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کوراج ہے جس کی بیخ کنی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیںبیان میں کہاگیاکہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران کیخلاف کارروائی کرکے ایماندار افسران تعینات کرکے امن کی بحالی یقینی بنائی جائے۔