• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے: انجمن تاجران چاہ جموں والا

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران چاہ جموں والا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ عاصم اعجازنے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اس پر حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے عوام بے حد پریشان ہوچکے ہیں بجلی،گیس کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس عوام پر ظلم ہے ۔ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے۔محمد یوسف، بلال برکت بھٹہ، محمد عاطف، محمد نعیم، محمد عمیر، چوہدری راشد، چوہدری ہارون، اظہر سپل، نوید جراح، اللہ دین بھٹہ، ملک طارق بھٹہ، امجد کریم، حاجی جاوید، اشفاق ملک، ندیم شاہد، شیخ وحید، مرزا علی، شہباز علی جراح، سجاول جراح ودیگرنے شرکت کی۔
ملتان سے مزید