• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے 2 وکٹ سے شکست دیدی، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چوتھی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں جیت لاہور قلندرز سے روٹھ گئی ہے۔ ٹائٹل کا دفاع کرنے والی قلندرز کو مسلسل چوتھی ہار کامزہ چکھنا پڑا۔کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ دووکٹ سے جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ کیرونپولارڈ 58 اور شعیب ملک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی ۔محمد نواز 15 ، شان مسعود 10 اور جیمز ونس نے 8 رنز بنائے۔ احسن حفیظ اور زمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتے کی شب کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز کے فخر زمان ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوگئے، وہ 6 رنز بنا کر 9 کے مجموعے پر پویلین لوٹے، انہیں اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔ ان فارم صاحبزادہ فرحان اور رسی ویندر ڈوسن نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن 45 کے مجموعے پر ڈوسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ پر موجود ایک جانب صاحبزادہ فرحان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ احسن حفیظ 8، جہانداد خان 12، شے ہوپ نے 21 رنز کے ساتھ ٹیم کے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔ صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔ جارج لِنڈا 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میر حمزہ، تبریز شمسی اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں۔

اسپورٹس سے مزید