• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت صوبے میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر پابندی

کراچی (این این آئی) کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، عوامی مقامات، ریسٹورنٹ، کیفے میں شیشہ،الیکٹرک سگریٹ پر پابندی ہوگی۔ محکمہ صحت سندھ نے کمشنر کراچی،حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کو خط ارسال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے کھلے عام استعمال پر پابندی عائد کردی۔سگریٹ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے قائم آرڈیننس 2002 کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے شیشہ اور الیکٹرک سیگریٹ پر پابندی لگائی۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے کمشنر کراچی،حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔جس میں کہا ہے کہ صوبے کی تمام پبلک مقامات ریسٹورنٹ، پارکس، کیفے اور پکنک پوائنٹس پر شیشہ اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید