• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید برائے تعمیر کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان کی صدارت میں ہوا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگربھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے میر محمد اسماعیل بنگلزئی کو سینئر نائب صدر، ملک محمد سعید ، سفر محمد خان ، بابر مقصود نائب صدور اور محمد زبیر کو جوائنٹ جنرل سیکرٹری منتخب کرتے ہوئے مندرجہ بالا عہدوں پر ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس موقع پر نئے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاگیا کہ نئے عہدیدار یونین کونسل کی سطح پر یونٹ سازی کے عمل کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی فعالیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقیاتی عمل شروع اور پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائینگے۔ تنقید برائے تعمیر کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، مخالفین کے پروپیگنڈوں کی پروا نہیں ہمارا مقصد عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے۔ اجلاس میں مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید