• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی کی عمدہ بولنگ، گلیڈی ایٹرز کو ملتان کے ہاتھوں پہلی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں تین مسلسل میچ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں نویں ایڈیشن کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان چار میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13رنز سے شکست ہوئی، فاسٹ بولر محمد علی نے19رنز دے کر تین وکٹ لئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچ ختم ہوگئے، اب بدھ سے کراچی میں میلہ سجے گا۔ ملتان نے چار وکٹ پر 180رنز بنائے جواب میں کوئٹہ20اوورز میں9وکٹ پر167رنز بناسکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، ریزا ہینڈرکس72اور کپتان محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ۔ عثمان خان14اور طیب طاہر نے35رنز بنائے ۔ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔ محمد عامر نے2وکٹیں لیں ۔کوئٹہ کی42رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد خواجہ نافع اور کپتان رائلی روسوو نے بالترتیب36اور 30 رنز بنا کر فتح کی امید روشن کی۔ تاہم دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی ۔ سعود شکیل 24 اور شرفین ردرفورڈنے 21 رنز بنائے ۔ محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید