• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، شہباز شریف

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، غربت، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، معیشت کی بہتری کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائینگے۔ ایک بیان میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہونگی، سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہونگے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پُرامن فضاء بے حد اہمیت کی حامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اسکی تمام اکائیاں خوشحال ہونگی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔