کوٹ ڈیجی (این این آئی) سیاسی پیش گوئی کیلئے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی، کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کرینگے مگر ناکام ہو جائینگے، بانی پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔
کوٹ ڈیجی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود کو مصیبت میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، آگے چل کر بانی پی ٹی آئی پریشان ہونگے اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرینگے جبکہ آنے والے دنوں میں لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر چلے جائینگے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ جی ڈی اے کی تحریک ختم ہوجائیگی یہ پرانی تنخواہ پر کام کرینگے، عوامی مفاد میں جو کام ہوگا اس پر ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔