• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد اپنی صاحبزادی مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی صدر شہباز شریف سے سیاسی مشاورت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ 

نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوازشریف نے کہا کہ صوبے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیاسی روابط مضبوط کریں، پارٹی رہنماؤں اورعوام سے رابطے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ، بین الصوبائی رابطوں کوفروغ دینا، پنجاب کوبڑےبھائی کاکرداراداکرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

اہم خبریں سے مزید