کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و نو منتخب ایم این اے 242 سید مصطفی کمال نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نااہل سندھ حکومت نے اس شہر کے وسائل پر ڈاکہ ڈال کر شہر کو مسائل میں ڈال دیا ہے اور اس پر تڑکا پی ٹی آئی کے غیر مقامی امیدواروں نے پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے جیت کر لگا دیا تھا لیکن اب ہم اپنے عوام کے درمیان موجود ہیں اور ہر ممکن کوشش کرینگے اور شہر کراچی کو دوبارہ روشنی کا شہر بنائیں گے۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کے موقع پر عوم سے بات چیت کر رہے تھے ۔