کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکاماوا سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ، شناخت اظہر ولد محمد حسن نام سے ہوئی ہے ،ملزم کے قبضے سے 100 پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے ،نیو کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم غلام شبیر ولد اشفاق کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمدکرلی ۔