اسلام آباد( فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی جس کا اجلاس 28 فروری صبح 11 بجے طلب کیا جاچکا ہے اور اسمبلی اجلاس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مولانا فضل الرحمان ہنگامی طور پر پشاور پہنچ گئے، غیر اعلانیہ رابطے کیے ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کس جماعت کا ہوگا مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دونوں کے 9،9 ارکان ہیں۔