• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا، مریم نواز نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بہت اچھی تقریر کی ہے.

 نواز شریف اور شہباز شریف نے پنجاب میں گورننس کا اچھا معیار قائم کیا تھا، سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج انتہاپسندی ہے، مریم نواز نے سیاسی لحاظ سے بہت متوازن تقرری کی، مریم نواز کو اپنے وعدے دعوے ثابت کرنے کیلئے بہت کام کرنا پڑے گا

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ ہی تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج انتہاپسندی ہے، مریم نواز نے سیاسی لحاظ سے بہت متوازن تقرری کی، مریم نواز کو اپنے وعدے دعوے ثابت کرنے کیلئے بہت کام کرنا پڑے گا

 پنجاب کا سیاسی ٹمپریچر اس وقت بہت زیادہ ہے، پنجاب میں سیاسی نفرتیں اور تقسیم بہت زیادہ ہے انہیں ختم کرنا ہوگا، مریم نواز کو خواتین سیاسی قیدیوں کیلئے نرم رویہ ظاہر کرنا ہوگا.

 مریم نواز مخالفین کو اپنی کارکردگی سے جواب دے کر ہی آگے بڑھ سکتی ہیں، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا تو مریم نواز اور سابق پی ٹی آئی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لوگوں کے ساتھ جڑنے کا کریڈٹ جاتا ہے، عمران خان نے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو انگیج کیا ہے، مریم نواز کو روایتی سیاست سے ہٹ کر لوگوں کے درمیان کھڑا ہونا پڑے گا،اب ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوسکتی گلی کوچوں میں جانا ہوگا

 ن لیگ کی قیادت کا مسئلہ ہے وہ ڈرائنگ رومز سے نہیں نکلتی ، اس وقت سیاست نظریے پر ہورہی ہے مگر ن لیگ کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا، مریم نواز نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بہت اچھی تقریر کی ہے

 نواز شریف اور شہباز شریف نے پنجاب میں گورننس کا اچھا معیار قائم کیا تھا، اس وقت مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، خاص طور پر بجلی اور گیس کے بل ہر گھر میں ہر ماہ کہرام مچادیتے ہیں، حکومت کو خاص طو ر پر بجلی اور گیس کے بلوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید