کراچی (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام سرکاری کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کیلئے اپنی پاس آنے والی سمریاں بغیر منظوری واپس بھیج دیں اور ریمارکس دیئے کہ فیصلے اب آنیوالی حکومت کرے گی ، میں صرف حلف برداری کا انتظار کررہاہوں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی۔