• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کے بعد مریم اعلیٰ حکومتی منصب پر پہنچنے والی دوسری خاتون سیاستدان

اسلام آباد( فاروق اقدس/ جائزہ رپورٹ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنیوالی مریم نواز کو مختلف طبقات اور حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور ستائش پیش کرنے کےساتھ ساتھ ان کی کامیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ پیر کو تمام دن جاری رہا اور صرف پاکستانی میڈیا میں ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا بالخصوص مسلم ممالک اور جنوبی ایشیا کی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے میڈیا نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرنے والی خاتون وزیراعلیٰ کو بھرپور کوریج دی جبکہ عرب نشریاتی اداروں میں بھی مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کی خبروں کو نمایاں اہمیت دی گئی میڈیا نے چاروں صوبوں کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مریم نواز کا تفصیلی خاندانی پس منظر ان کی سماجی خدمات اور سیاسی جدوجہد کے حوالے سے بھی جائزہ پیش کیاجس میں اس پہلو کو بھی نمایاں کیا گیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو جو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں مریم نواز ان کے بعد پہلی خاتون ہیں جو اہم ترین صوبے کے اعلیٰ حکومتی منصب پر پہنچیں اور انہوں نے371 کے ایوان میں220 ووٹ لیکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید