کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے اس کےتین غیر ملکی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی سی بی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دو کھلاڑیوں کو کھلانے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو قلندرز کے خلاف میچ میں ریزا ہینڈرکس اور عثمان خان نے غیر ملکی کوٹہ پر شرکت کی۔ دریں اثنا نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائیفرٹ منگل کو کراچی پہنچ گئے انہوں نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔ ادھر کراچی کنگز کے ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی سے ملاقات کیلئے لاہور میں ہونے کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم کی پریکٹس میں شریک نہیں ہوئے ۔