• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر نے سرکاری افسران کے خلاف منفی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کے مقدمہ میں صحافی اسد طور کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ منگل کو ایف آئی اے نے صحافی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دوران سماعت انھوں نے کہا کہ میں صحافی ہوں، اپنا موبائل فون نہیں دے سکتا۔ میں ایف آئی اے کے سامنے دو بار پیش ہوا۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ 24 فروری کو دستی نوٹس موصول کیا، ہم کال اپ نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ گئے، 26 فروری کو ہم ساڑھے چار بجے ہائیکورٹ کا آرڈر لے کر ایف آئی اے آفس پہنچے اور ایف آئی آر اور الزامات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور پھر اسد طور کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے وکلا سے ایک گھنٹے ملاقات کی اجازت بھی دی۔

ملک بھر سے سے مزید