اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نےجاتے جاتے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے امریکی پابندیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔نگران وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان موخر کرنے کی منظوری دیدی،فیصلہ موجودہ جیوپولیٹیکل صورتحال کےباعث کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی جانب سےسرکولیشن کے ذریعے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبےکےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنے کا پلان موخر کرنے کی تجویز منظور کی گئی ،ذرائع کے مطابق منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سےمتعلق کئے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے،پیٹرولیم ڈویژن نے منسٹریل اوور سائٹ کمیٹی کےفیصلوں پر مبنی سمری تیار کی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سےاستثنی کی درخواست کاحتمی مسودہ تیار کیاجاچکا تھا تاہم درخواست کوامریکی حکام کے پاس جمع کرانےکاپلان موخرکیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق نگران حکومت نےستمبر 2023 میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق منسٹریل اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دی تھی -کمیٹی کی جانب سے اہم فیصلے کئے گئے اور پیٹرولیم ڈویژن نے کمیٹی کے فیصلوں پرمبنی سمری تیار کی جس کی منظوری لی گئی ہے۔