• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا موقف درست نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ یا پی ٹی آئی میں سے کس کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کا موقف درست نہیں ،ہاؤس مکمل کئے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر کیوں نیا بحران پیدا کیا جارہا ہے.

 پی ٹی آئی کے مخصوص نشستیں ملنے کے مطالبہ کے پیچھے منطق ہے، پروگرام میں تجزیہ کار ریما عمر ،ارشاد بھٹی ، اعزاز سید اور سلیم صافی اظہار خیال کیا۔

 ریما عمر نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کا موقف درست نہیں ہے، پی ٹی آئی کے مخصوص نشستیں ملنے کے مطالبہ کے پیچھے منطق ہے، لیکن تحریک انصاف جب یہ کہتی ہے انہیں مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ہی قومی اسمبلی کا اجلاس اور وزیراعظم و اسپیکر کا انتخاب ہوسکتا ہے تو اسے آئین و قانون سپورٹ نہیں کرسکتا،ن لیگ کے موقف سے متعلق آئین میں ابہام ہے، الیکشن ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کیلئے پوری نئی لسٹ دے سکتی ہیں، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی بحران ہے اسے ان کے حق میں حل کرنا چاہئے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کا موقف درست ہے، تحریک انصاف تمام تر رکاوٹوں کے باوجود الیکشن جیتی ہے.

 پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے لوگوں کو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی برکتوں سے کسی پارٹی میں جانا تھا وہ سنی اتحاد کونسل میں چلے گئے، تاخیر سے فہرستیں جمع کروانے والی سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنے کی مثالیں موجود ہیں، ہاؤس مکمل کئے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر کیوں نیا بحران پیدا کیا جارہا ہے

 مخصوص نشستیں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے ن لیگ کیوں پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ بنی ہے۔ اعزاز سید نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارٹی موقف سے آگے کی بات ہے۔

اہم خبریں سے مزید