• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں، مسز رومانہ تنویر شیخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت وومن ونگ ملتان کی کنوینیئر مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا نصف حصہ خواتین گھروں سے نکلیں اور اپنے اور ملکی معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں وومن ونگ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹر علینہ گیلانی، سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق، وومن ونگ سیکرٹری فاطمہ زہرہ کے علاوہ مونا جہانزیب،سجیہ گردیزی، ندا ملک اور حدیقہ ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید