کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ، ملک محمد سعید، سفر خان، بابر مقصود ،جوائنٹ جنرل سیکرٹری محمد زبیر ودیگر نے بیان میں نومنتخب رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل سمیت پارٹی کے دیگر ارکان کو حلف اتھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان اسمبلی قائد کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے عوام کے ساتھ ہے اور ان سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اتحادی حکومت میں پارٹی اپنے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کے حل کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرے گی۔ بیان میں گوادر میں طوفانی بارشوں سے ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کاآغاز اورمکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) گوادر کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے۔