کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں خواتین ہاکی کھلاڑیوں اور کلبوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت اگلے ماہ23مارچ کو اسلام آباد میں تمام خواتین ہاکی عہدے داروں کو مدعو کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کے مطابق ڈیٹا جمع کرنے کے بعد خواتین ہاکی کے ڈومیسٹک مقابلوں کو حتمی شکل دیں گے۔ انٹر نیشنل مقابلوں کا بھی اہتمام کریں گے۔