• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی، نواز شریف، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان تباہ ہوجائے، شہباز شریف

اسلام آباد (ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے‘کوئی سیاسی پارٹی عالمی مالیاتی فنڈکو ایسامراسلہ نہیں بھیج سکتی ‘جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کا کہناہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں پاکستان تباہ ہوجائے ‘عمران خان کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کاکہناتھاکہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی‘آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے‘یہ وہی کرسکتے ہیں‘اس خط سے آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔اسی طرح قومی اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سائفر کے بعد تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ثابت کردیا یہ ملک کوبرباد کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اظہار مذمت کرتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔

اہم خبریں سے مزید