• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے حلف اٹھا کر انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا، مریم نواز، آصفہ کا مصافحہ نعرے لگاتی رہیں، نواز شریف کو وزیراعظم کی نشست دی گئی، جھلکیاں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف نے حلف اٹھا کر اور اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لے کر 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا ہے ، مریم نواز آصفہ کا مصافحہ دونوں نعرے لگاتی رہیں ، اسپیکر نے عمر ایوب کا مطالبہ سنا ان سنا کر دیاکہ مریم کو گیلری سے نکالا جائے،نواز شریف کو وزیراعظم کی نشست دی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کا رکن بننے والے تحریک انصاف کے آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لے کر 8فروری کے انتخابات اور ان کے نتائج کو تسلیم کرلیا ہے۔ جمعرات کو نو منتخب ایوان میں نواز شریف، آصف علی زرداری، شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری سالک حسین، اختر مینگل، محمود اچکزئی اور خالد مگسی کے برابر بیرسٹر گوہر علی، سید حامد رضا اور عمر ایوب خان نے نہ صر ف ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھایا، کارروائی میں حصہ لیا بلکہ ان کے ارکان نے رکنیت کی دستاویز پر دستخط بھی ثبت کئے۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اور متعدد سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی کارروائی خصوصی مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی۔
اہم خبریں سے مزید