• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تمام صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کیلئے 48 گھنٹے تک گیس معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں تمام صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 48 گھنٹے تک گیس معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتہ 2 مارچ صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک ، تمام صنعتیں بشمول انکے پاور جنریشن یونٹس اور سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس (48) گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

 ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی آئی ہے جس کے باعث لائن پیک متاتر ہوا ہے اور سسٹم میں پریشر کی کمی ہے. اس لئے گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید