• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس کیخلاف طلباء و طالبات کردار ادا کریں، محمد ذیشان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ایمرجنسی آپریشن سنٹر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور یونیورسٹی میں جاری دوستی ادبی فیسٹیول میں انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری صحت اور ایمرجنسی سنٹر کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر محمد ذیشان نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے اور آنے والی نسلوں کو اس وائرس کی وجہ سے زندگی بھر کیلئے معذورہونے سے بچانے کیلئے طلباء و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرناہو گا۔ سیشن کا انعقاد یونیسف اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک یونیورسٹی آف پشاور کے تعاون سے کیاگیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے صوبائی ٹیم لیڈر ڈاکٹر سرفراز آ فریدی، این سٹاپ ٹیم لیڈر ڈاکٹر حفیظ، ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر امتیاز علی شاہ سمیت یونیسف اور ای او سی کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ سیشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں پولیو وائرس کی وجہ سے بچوں کو لاحق خطرات، اس وائرس کے خاتمے کیلئے پولیو ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بجوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کیلئے معاشرے میں ہر سطح پر آ گہی پیدا کرناتھا۔
پشاور سے مزید