• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اسٹیڈیمز کونئی شکل دی جاسکے۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ہاسپٹلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔ ان اسٹیڈیمز میں شائقین کے انکلوژر میں بھی بیت الخلاء بھی بنائے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ چھ سات گھنٹے تک اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔