کراچی (جنگ نیوز) کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ4روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہیں، جہاں وہ امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔کیرون پولارڈ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔