لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا انہیں بھی رمضان پیکیج دے رہے ہیں، ایک ماہ میں مجھےپورا پنجاب صاف چاہیے، تمام اضلاع کا سرپرائزوزٹ کروں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے رمضان پیکیج کےحوالےسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیئے ہم ان کو بھی پیکیج دے رہے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیچ ملے گا، اگر کسی جگہ بیسن یا کسی چیز میں مسئلہ نظر آتا ہے تو اسے چیک کیا جائے۔