• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونینس کونسلز میں درج کم عمری کے نکاح کینسل کئے جائیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق تحریری فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا کہ یونین کونسلز میں درج کم عمر ی کے نکاح کینسل کیے جائیں،جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضانہ بی بی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم میں کہا ہےکہ کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کیا جائے،محکمہ لوکل گورنمنٹ ہر ماہ یونین کونسل ریکارڈ چیک کریگا،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی سربراہی میں اعلی ٰسطحی کمیٹی قائم کر تے ہوئے 4 مارچ کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چیئر مین یونین کونسلز فوری طور پر کم عمر بچیوں کا نکاح کینسل کر یں ، اگر کوئی کم عمر ی کی شادی رجسڑڈ ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تازہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ،عدالت نے کم عمر ی میں شادی کرنے والی حریم کو بیان کی روشنی میں خالہ کے ساتھ بھجوا دیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے تجاویز پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید