• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر پسندیدہ امیدوار کے خانے سے پھسل کر باہر نکل گئی، شہباز شریف کو نیا بیلٹ پیپر لینا پڑا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) وزارت عظمیٰ کے لئے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار اور اپنی جماعت کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار سید مصطفیٰ شاہ کے لئے اپنا وو ٹ دینے کی غرض سے اس وقت نیا بیلٹ پیپر لینا پڑا جب ان کی مہر اپنے پسندیدہ امیدوار کے خانے سے پھسل کر باہر نکل گئی۔ یہ خانے دار مہر کثرت استعمال سے بوسیدگی کا شکار ہوگئی تھی شہباز شریف اس وقت ووٹ ڈالنے آئے جب رائے دہی کے لئے آخری گھنٹہ چل رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مہر لگانے کے بعد اپنےبیلٹ پیپر کو غور سے دیکھا تو انہیں مہر کے خانے باہر نکلتے دکھائی دیئے اس پر انہوں نے فوری طور پر پریذائیڈنگ افسر سے نیا بیلٹ پیپر طلب کیا انہیں نئی مہر بھی پیش کی گئی اس طرح انہوں نے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے بعد اسے اچھی طرح تہہ کرکے بیلٹ باکس میں ڈالا اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ارکان نے ان کی حمایت میں پرجوش نعرے لگائے۔ قبل ازیں نواز شریف ووٹ ڈالنے آئے توانہوں نے بوتھ میں رکھی مہر کا اچھی طرح معائنہ کرکے اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے مہر لگائی۔
اہم خبریں سے مزید