اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے تقرر و تبادلے، ڈیپوٹیشن پر تعینات متعدد افسران کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کر دی گئی ۔ ڈائریکٹر نجکاری کمیشن ملک بابر جاوید کی خدمات پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کی گئی ہیں جبکہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر اینیشٹو، سندھ حکومت میں تعینات انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کے افسر مولا بخش سولنگی، ڈائریکٹر حج، ڈائریکٹوریٹ آف حج کوئٹہ غلام الیاس خان جعفر، نیشنل ٹیلنٹ پول میں تعینات ہیڈ مسٹریس ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور خیبرپختونخوا حکومت مسز ثمینہ اور سینیٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعینات وزارتِ تجارت کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد شہباز کے ڈیپوٹیشن میں مزید 2سال کی توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن محمد طارق کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وومن میڈیکل افسر، صوبائی ہیلتھ سروس اکیڈمی، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ حکومت ڈاکٹر ثمینہ دُراج کو تبدیل کر کے وومن میڈیکل افسر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاسپٹل تعینات کیا گیا ہے۔