• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے صوبائی ہیڈکوارٹر میں سیمینار

کوئٹہ(پ ر)عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی صوبائی ہیڈکوارٹر محکمہ شہری دفاع میںسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی شمس الملک ممبر ایچ آر سی پی تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عظمیٰ ریاض انسٹرکٹرنے سرانجام دئیے ۔محکمہ میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے شہری دفاع کی افادیت اور معاشرے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ۔مہمان خصوصی شمس الملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کے رضاکاروں اور اہلکاروں کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جس کے بعد ڈائریکٹر سول ڈیفنس رفو جان مندوخیل نے نمایاں کارکردگی کے حامل افسران ، اہلکاروں اور رضاکاروں میں شیلڈز اور زیر تربیت اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خطاب کرتے ہوئے شہری دفاع کی تاریخ ، افادیت اور معاشرے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاانہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ کے افسران،اہلکار اور رضاکار قدرتی اور غیر قدرتی آفت زلزلہ ، سیلاب ،بم دھماکہ وغیرہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہیں بالخصوص عالمی وبا کورونا کے دوران ہمارے اہلکاروں اور رضاکاروں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
کوئٹہ سے مزید