راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں پی ایس ایل کے کل 9میچز کھیلے جائینگے جو2مارچ سے 10مارچ تک جاری رہیں گے۔ 3ڈے اور 6نائٹ میچز کے دوران کرکٹ سٹیڈیم فوڈ سٹریٹ 10مارچ تک بند رہے گی۔ پی ایس ایل انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کو بھی بہترین بنانا ہے تاکہ مہمان کھلاڑیوں کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے دیگر انتظامات سمیت سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراؤنڈ تک پہنچایا جائیگا۔ صفائی کیلئے آر ڈبلیو ایم سی کے 100اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔