راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں،پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں شہبازشریف سے ملاقات کی ،نامزد وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔